پیر 6 جنوری 2025 - 19:13
بورکینافاسو میں خواتین کے لیے سیرت حضرت فاطمہ زہرا (س) پر کانفرنس کا انعقاد

حوزہ/ جامعۃ المصطفیٰ العالمیہ کی نمائندگی کے زیر اہتمام بورکینافاسو میں "فاطمہ (سلام اللہ علیہا) ہماری زندگی کا نمونہ" کے عنوان سے ایک کانفرنس منعقد ہوئی۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، جامعۃ المصطفیٰ العالمیہ کی نمائندگی کے زیر اہتمام بورکینافاسو میں "فاطمہ (سلام اللہ علیہا) ہماری زندگی کا نمونہ" کے عنوان سے ایک کانفرنس منعقد ہوئی۔

اس کانفرنس شیعیان اہل بیت علیہم السلام کی بڑی تعداد موجود تھی۔ اس کے ذیلی موضوعات میں حضرت فاطمہ زہرا سلام اللہ علیہا کی روحانی زندگی، آپ کی ذریت، بچوں کی تربیت کے حوالے سے آپ کا نظریہ اور آپ کی علمی خدمات شامل تھیں۔

کانفرنس میں جامعۃ المصطفیٰ کے نمائندے حجۃ الاسلام والمسلمین حداد نے مہمانوں کا خیرمقدم کرتے ہوئے حضرت فاطمہ زہرا سلام اللہ علیہا کی شخصیت کے مختلف پہلوؤں پر روشنی ڈالی۔

اس کانفرنس میں بورکینا فاسو کے شیعہ مجلس اعلیٰ کے صدر شیخ محمد تاو اور مختلف خواتین تنظیموں کے سربراہان نے خطاب کیا، نیز ایک گروپ کی جانب سے اشعار پیش کئے گئے، خواتین کی طرف سے مقالات بھی پڑھے گئے۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha